ETV Bharat / state

محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی اسکول ساتھرہ میں تعلیمی پروگرام منعقد

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تعلیمی زون ساتھرہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے زونل ایجوکیشن آفیسر ساتھرہ کی زیر نگرانی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Education Department In Poonch

محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی اسکول ساتھرہ میں تعلیمی پروگرام منعقد
محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی اسکول ساتھرہ میں تعلیمی پروگرام منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 3:02 PM IST

محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی اسکول ساتھرہ میں تعلیمی پروگرام منعقد

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع تحصیل منڈی میں منقدہ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین پونچھ تعظیم اختر بطور خاص شریک ہوئی جبکہ ان کے ہمراہ بلاک ترقیاتی کونسل ساتھرہ فریدہ بی زونل ایجوکیشن آفیسر ساتھرہ چمیل سنگھ موجود رہے۔

ان کے علاوہ دیگر عملہ و تعلیمی زون ساتھرہ کے مختلف اسکولوں کے انچارج اساتذہ نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ اس پروگرام میں بلاک ساتھرہ کے متعدد مقامات سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ دوران پروگرام مقررین نے آیا اور ہلپرز کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس کراتے ہوئے پرائیمری اسکولوں میں بچوں کی دیکھ بھال و انہیں وقت پر مڈے میل فراہم کرنے کی تلقین کی۔

اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین پونچھ تعظیم اختر نے کہا کہ سرکار کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں چھوٹے بچوں کی دیکھ ریکھ کی غرض سے خواتین کے لیے "آیا اور ہلپرز" کی سکولوں میں تعیناتی کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جو کہ سرکار کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوپورمیں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

جس کے تحت پروگرام میں شامل تین طبقات سے وابسطہ یتیم, بیوائیں, اور طلاق شدہ قریب 52 خواہشمند خواتین اور بچیوں کو زون ساتھرہ کے مختلف اسکولوں میں تعیناتی کے لیے آیا اور ہلپرز کے حکم نامے تقسیم کیے گیے ہیں۔ تاکہ بے سہارا بیوائیں اور طلاق شدہ خواتین اور بلخصوص یتیم بچیاں بااختیار بن سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.