اس موقع پر ناظم صنعت و حرفت جموں اور دیگر کئی اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے کووِڈ ۔19 کے دوران اَب تک 1646 یونٹز کو اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اِجازت دی ہے۔
کمشنر سکریٹری نے جن صنعتی یونٹز کا معائینہ کیا اُن میں ایم کیور فارماسٹیکلز لمٹیڈ، زوونٹس فارماسوٹیکلز لمٹیڈ اور میڈ لے فارما سٹو یکلز لمٹیڈ شامل ہیں۔
ان یونٹز کا جائزہ لینے کے دوران منوج دویدی نے قواعد و ضوابط پر عمل آوری کے تعلق سے اطمینان کا اِظہار کیا۔
یونٹ ہولڈروں نے اس موقع پر اپنے مطالبات کمشنر سکریٹری کے سامنے رکھے۔یونٹ ہولڈروں نے مزید جانکاری دی کہ صنعتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کوریر سروسز ایک اہم رول ادا کرتی ہے لہٰذا اِس سروس کو مکمل طور بحال کیا جانا چاہیئے۔
منوج کمار دویدی نے کہا کہ صنعتی شعبہ جموں وکشمیر کی اِقتصادیات میں اہم رول ادا کرتا ہے اور اس شعبے کو فروغ دینے کے لئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔