ETV Bharat / state

Delay In Planting Paddy Seedling ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے دھان کی پنیری لگانے میں تاخیر، کسان پریشان - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر

ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں بن موسم بارش کی وجہ سے دھان کی پنیری لگانے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھان کی پنیری لگانے میں جتنی تاخیر ہوگی، ہمیں اتنا زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دھان کی پنیری لگانے میں تاخیر سے کسان پریشان

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 11:37 AM IST

دھان کی پنیری لگانے میں تاخیر سے کسان پریشان

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں بن موسم بارش کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے اس مرتبہ دھان کی پینری لگانے میں بڑی تاخیر ہو گئی ہے۔ اس سے کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اگرچہ کسانوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زرعی شعبے پر بھی برے اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضلع میں اگرچہ وسیع اراضی پر میوہ جات اگائے جاتے ہیں، تاہم ضلع پلوامہ میں دھان کی بھی کاشت کی جاتی ہے جس سے ضلع پلوامہ کی ایک اچھی آبادی وابستہ ہے۔ دھان کی کھیتی کی وجہ سے یہاں پر مقامی و غیر مقامی لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہوتا ہے۔ اس وقت اگرچہ ضلع پلوامہ کے نچلے علاقوں میں دھان کی پنیری کو کھیتوں میں لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن اس میں بڑی تاخیر ہو رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور لگاتار بارشوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج بھی کچھ کھیت ویران نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Race competition In Anantnag اننت ناگ میں سائیکل ریس مقابلے کا انعقاد

اس ضمن میں کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے امسال دھان کی پنیری لگانے میں تاخیر ہوئی جب کہ ہم اس وقت تک کام ختم کر چکے ہوتے تھے۔ لگاتار بارشوں کی وجہ سے ہمیں دھان کے کھیت تیار کرنے کے لئے کافی معاوضہ ادا کرنا پڑا جب کہ موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں اتنا معاوضہ ادا نہیں کرنا پڑتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.