ریاستی سی پی آئی ایم نے اس سلسلے میں ایک احتجاج منعقد کیا اور عوام و کسانوں کو درپیش مسائل کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے سبھی طبقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے لوگ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں'۔
کاشتکاروں کے باغات کو نقصان ہوا ہے، بجلی، پانی اور دیگر ضروریات کے حوالے سے کافی مسائل ہیں جن کا ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں منی سکریٹریٹ کولگام میں ورکروں کا ایک احتجاج منعقد ہوا جس میں ان سبھی باتوں کو انتظامیہ کے سامنے رکھا گیا۔ اور جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی ورکروں نے بعد میں ڈی سی کولگام کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔