جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں اگرچہ کئی برس قبل اوقاف کمیٹی نے سرکاری زمین پر دکانیں تعمیر کی تھیں اور ان دوکانوں کو کرائے پر دیا تھا۔ تاہم دکانیں بند رہنے کی وجہ سے ضلع انتطامیہ نے انہیں اپنی تحویل میں لیا اور محکمہ بلدیات کے سپرد کیا۔
محکمہ بلدیات کو سونپے کے بعد ضلع انتطامیہ نے ان دکانوں کو مختلف سرکاری محکموں کے حوالے کیا۔ تاکہ عوام کو ان محکموں تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکیں۔
مقامی دکاندار نے کہا 'اگرچہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے اچھا فیصلہ لیا تاہم یہ دکانیں بند ہی رہتی ہیں۔ انہوں نے حکام سے گزارش کی کہ وہ متعلقہ محکموں کو ہدایت سے کہ دکانوں میں کام کاج شروع کیا جائے۔
ایک اور دکاندار نے کہا کہ 'یہاں پانی کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے حکام سے گزارش کی کہ وہ علاقہ میں پانی اور دیگر چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا جن سرکاری محکموں کو یہ دکانیں دی گئی ہے انہیں وہاں پر کام شروع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا اگر کوئی محکمہ حکم نامہ کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔