ETV Bharat / state

آج موسم خوشگوار، لیکن 22 مارچ سے شدید بارش کی پیش گوئی

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 12:21 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش ہو سکتی ہے اور بالائی علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔

آج موسم خوشگوار، لیکن 22 مارچ سے شدید بارش کی پیش گوئی
آج موسم خوشگوار، لیکن 22 مارچ سے شدید بارش کی پیش گوئی

جمعہ کو جموں و کشمیر میں خوشگوار موسم جاری رہا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے 22 مارچ سے موسلا دھار بارش اور برف باری کے تین دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 'توقع ہے کہ 21 مارچ تک موسم بنیادی طور پر خشک اور خوشگوار رہے گا لیکن 22 مارچ کو جموں و کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس سے 24 مارچ تک درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارش / برفباری کا امکان ہے۔'

محکمہ کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش ہو سکتی ہے اور بالائی علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔ اسی طرح کرگل میں درمیانے درجے کی برفباری جبکہ لیہہ میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔

کشمیر ویدر نے مغربی ہواؤں کی شدت کو دیکھتے ہوئے خطہ میں آرینج (نارنگی) الرٹ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 سے 24 مارچ کے دوران ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔

کسانوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ باغوں اور فصلوں پر 20 مارچ تک یا 25 مارچ کے بعد دواؤں کا چھڑکاؤ کرے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 21 سے 24 مارچ کے دوران جموں کی جانب سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.