ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Ganderbal گاندربل میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 2:15 PM IST

گاندربل ضلع میں مقامی تھانے کی پولیس نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتارکرلیا۔ پولیس کی جانب سے پورے علاقے کیں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔

گاندربل میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس کے ہاتھوں ایک اورمنشیات فروش ممنوعہ نشیلی ایشاء سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اس کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل کی نگرانی میں، پی ایس گاندربل کے دائرہ اختیار میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو ممنوعہ مادہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

ایس ایچ او پی ایس گاندربل کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم نے رامپورہ کراسنگ کے قریب گشت کے دوران نجیب حسن، ساکن سالورہ، گاندربل کو گرفتار کیا۔ اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادہ 04 بوتلیں کوڈین فاسفیٹ اور ایٹاڈول 100 16 سٹرپس (160 گولیاں) برآمد ہوئیں۔ ممنوعہ مادہ موقعے پر قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Miscreants Chopped Apple Trees: شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف اس سے قبل پولیس اسٹیشن گاندربل میں سال 2020 میں این ڈی پی ایس ایکٹ درج کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 208/2023، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ پولیس نے اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کے خلاف اپنا جنگ جاری رکھے گی جس کے لئے عوام کی معاونت لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.