جموں و کشمیر کے رنبیر سنگھ پورہ سیکٹر میں بدھ کی رات بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بتایا کہ اہلکاروں نے ڈرون پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔
بی ایس ایف نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں گزشتہ رات بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ الرٹ اہلکاروں نے اس پر گولیاں چلائیں تو ڈرون واپس چلا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مینڈھر سیکٹر میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ ستمبر کے مہینے میں دو ڈرونز کو پاکستان کی سمت سے دیکھا گیا اور بعد میں سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد عبور کیا تھا۔
سرحد پر موجود جوان سخت نگرانی کر رہے ہیں۔