ETV Bharat / state

ایل او سی پر پاکستانی ڈرون کی تقل و حرکت

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 11:39 AM IST

پونچھ میں ایل او سی کے قریب ڈرون کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا۔

ایل او سی پر پاکستانی ڈرون کی تقل و حرکت
ایل او سی پر پاکستانی ڈرون کی تقل و حرکت

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں پاکستان افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے دوران پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے بتایا کہ فوج اور پولیس کا خصوصی آپریشن گروپ مینڈھر علاقے میں اسے تلاش کر رہا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز پاکستان کے دو ڈرونز کو سامبا سیکٹر میں دیکھا گیا تھا۔

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) ذرائع کے مطابق پاکستان کے دو ڈرونز نے جمعہ کی شام 6 بجے کے قریب جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد عبور کیا۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

تاہم سرحد پر موجود جوان چوکس ہیں اور سختی سے نگرانی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.