ETV Bharat / state

سرینگر لداخ شاہراہ پر حادثہ میں ڈرائیور ہلاک، دوسرا شدید زخمی - etv bharat jammu kashmir

ہفتے کی صبح کو سرینگر شاہراہ پر ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس سے ڈرائیور کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں سگے بھائی ہیں۔

JK_GBL_Driver_dead_Conductor_Seriously_injured_in_Fotla_Leh_Road_Accident_avb_JKC10033
سرینگر لداخ شاہراہ پر حادثہ میں ڈرائیور ہلاک، دوسرا شدید زخمی
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 9:26 AM IST

سرینگر لداخ شاہراہ پر حادثہ میں ہفتے کے روز فوٹلہ ٹاپ کے قریب ایل پی ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ ان کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لداخ سے سرینگر جاتے ہوئے ایل پی ٹرک کو فوٹلہ ٹاپ خلسی کے قریب ایک حادثہ پیش آیا اور صبح 4 بجے کے قریب 200 فٹ گہری کھائی میں جاگرا، جس سے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کنڈکٹر حادثے میں شدید زخمی ہوگیا ہے۔ جسے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے، جہاں حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں سگے بھائی تھے اور ان کی شناخت محمد اسلم فمڈہ اور منیر فمڈہ ساکنہ فراو، حکنار گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس آگے کی کاروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.