جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثے پیش آیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زیر تعمیر فور لین پروجیکٹ بمقام چندر کورٹ پر ایک ڈمپر گاڑی زیر نمبر جے کے ایک نو 2514 مٹی لے کر ڈمپنگ سائٹ جارہی تھی کہ کمبل اکیڈمی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سعید احمد (30) ولد محمد ابراہیم چوہدری ساکنہ چندرکورٹ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج و معالجہ کے لئے جموں منتقل کیا۔
اس سلسلہ میں چندر کورٹ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔