ETV Bharat / state

اننت ناگ کی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں!

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ڈرینیج سسٹم کو بہتر بنانے اور پانی کی نکاسی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔'

drainage failure in anantnag makes roads dilapidated
اننت ناگ کی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 7:33 PM IST

بارش اور ہلکی برفباری کے بعد ضلع اننت ناگ کے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قصبہ کی متعدد جگہوں پر ڈرینیج نظام ناکارہ ہونے سے سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔

اگرچہ دونی پورہ سنگھم سے کھنہ بل تک جموں سرینگر قومی شاہراہ کو میگڈا مائز کیا گیا۔ تاہم مذکورہ شاہراہ کو معقول میکانزم کے تحت مرمت کا کام عمل میں نہیں لایا گیا۔ جس کی وجہ سے شاہراہ پر کئی مقامات خاص کر پازالپورہ اور بٹنگو میں معمولی بارش ہوتے ہی سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

اننت ناگ کی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرینیج نظام کو بہتر بنانے اور پانی کی نکاسی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے کئی بار دعویٰ کیا گیا کہ قصبہ اننت ناگ کے متعدد مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کئے جا رہے ہیں۔ تاہم مذکورہ پمپس کو ابھی تک فعال نہیں بنایا گیا۔

لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کو فعال بنایا جائے اور قومی شاہراہ کے ان مقامات کی مرمت کی جائے جہاں بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.