ETV Bharat / state

ڈاکٹر اندرابی نے سری نگر حج ہاؤس میں خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا - جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن

سرینگر میں واقع حج ہاؤس میں وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے غریبوں میں کمبل بھی تقسیم کیے۔ Dr Andrabi Inaugurates Blood Donation Camp

ڈاکٹر اندرابی نے سری نگر کے حج ہاؤس میں ایک تقریب میں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 12:07 PM IST

ڈاکٹر اندرابی نے سری نگر کے حج ہاؤس میں ایک تقریب میں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور ریاستی وزیر ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج سرینگر میں انسانی حقوق جوڈیشل پروٹیکشن کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاحی تقریب حج ہاؤس سرینگر میں منعقد ہوئی۔ شبنم مہراج نے آئی ایچ آر جے پی سی (IHRJPC) کشمیر چیپٹر کی نمائندگی کی۔ اس موقعے پر بی جے پی میڈیا انچارج کشمیر ساجد یوسف شاہ بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بلڈ ڈونیشن کیپ کا بھی افتتاح کیا، نیز انہوں نے ضرورت مندوں میں کمبل بھی تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ سماجی خدمت ہی عوامی فلاح و بہبود کی بنیاد ہے اور جب حکومت عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تو رضاکاروں کا کردار بھی نمایاں رہتا ہے۔ کونسل کا مقصد معاشرے کے محروم طبقات کو سماجی انصاف کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ ضلع کے ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ کا پروگرام اختتام پزیر

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ سماجی خدمت ہمیشہ سے میری سیاست کا مرکز رہی ہے اور میں سماجی خدمت کے اقدامات میں مسلسل مصروف رہتی ہوں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی تعریف کی جو انفرادی اور اجتماعی سطح پر مختلف عوامی فلاحی اقدامات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.