ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں گھر گھر ویکسنیشن مہم جاری ہے، اس مہم کے تحت قصبہ پانپور کے ڈونی ناڑ، میج، کونہ بل کے علاوہ دیگر کٸ علاقوں میں بھی لوگوں کو ویکسین دیا گیا۔
یہ مہم تحصیلدار پامپور اشتیاق محی الدین کی سربراہی میں انجام دی جا رہی ہے۔ ٹیم میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ طبی ونیم طبی عملے کے ممبران بھی شریک رہے۔
تحصیلدار پامپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ 'یہ مہم کوروناواٸرس جیسی مہلک وبا پر قابو پانے کے لۓ شروع کی گٸ ہے تاکہ لوگوں کو اس مہلک انفیکشن سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ واٸرس کا ابھی تک اگرچہ کوٸی موثر علاج نہیں ہے، تاہم ویکسنیشن کی وجہ سے اس بیماری کو بہت حد تک قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس علاقے یا شہر میں ویکسنیشن کیا گیا ہے وہاں کورونا مثبت لوگوں کی شرح بہت کم ہے اور وہاں اموات کی شرح بھی قابو میں ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ویکسنیشن لگانے میں کوٸی پریشانی محسوس نہ کریں اور افوہوں پر کان نہ دھریں۔