مرکزی کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب تحصیل میں واقع دودھ پتھری کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ خانصاحب نے ایک آرڈر جاری کیا جس میں کویڈ-19 وبا کے چلتے دودھ پتھری کو سیاحوں کے لیے بند کیا گیا، تاکہ کویڈ-19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے اور ساتھ ہی سوشل ڈسٹنسنگ کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔
اس ضمن میں دودھ پتھری سیاحتی مقام کو جانے والے تمام اینٹری پوئنٹس بند کئے گئے ہیں۔