نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ویکسینیشن سے متعلق کوئی خاص انتظامات نہیں کئے گئے۔ جس کی وجہ سے اُنہیں کافی دیر تک قطاروں میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑا ہے۔
ضلع صدر مقام پر ویکسینیشن سنٹر پر نامناسب انتظامات اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انتظامیہ مہلک وائرس کی روک تھام کے لئے کتنے متحرک اور چاق و چوبند ہیں ۔
قطار میں کھڑے ویدوشی نامی لڑکی نے انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کے لئے کافی پُر جوش تھیں۔ لیکن اُن کو ٹیکہ لگانے کے لئے کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا ۔وہ صبح دس بجے سنٹر پر ٹیکہ لینے پہنچ گئی تھیں لیکن یہ سلسلہ قریب گیارہ بجے شروع ہوا۔
شبھم نے بتایا کہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری کے لئے انتظامیہ کی طرف سے خاص تیاری دیکھنے کو نہیں ملی۔ لوگوں کی بھیڑ تو جمع ہوگئی۔ لیکن اُن کو ایک ٹیکے کے لئے کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا۔ اور ساتھ ہی سماجی فاصلہ کو نظر انداز کیاگیا۔ یہ سب انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کو مکمل انتظامات کے ساتھ اس قسم کی مہم کو شروع کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کی جان کو تحفظ مل سکے۔