ETV Bharat / state

Doda Justice Nargal Inspects Court Complexesڈوڈا جسٹس نرگل نے عدالتی احاطے کا معائنہ کیا,ڈوڈا میں ڈسٹرکٹ ایڈمن سے ملاقات کی - جموں و کشمیرہائی کورٹ کے جسٹس وسیم صادق نرگل

جموں و کشمیرہائی کورٹ کے جسٹس وسیم صادق نرگل نے لداخ اورضلع ڈوڈہ کے ایڈمنسٹریٹو جج کے ساتھ ڈوڈہ اور بھدرواہ کی عدالتوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران ضلع انتظامیہ کے سربراہ سے ملاقات بھی کی۔ Doda Justice Nargal Inspects Court Complexes

ڈوڈا جسٹس نرگل نے عدالتی احاطے کا معائنہ کیا,ڈوڈا میں ڈسٹرکٹ ایڈمن سے ملاقات کی

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 1:48 PM IST

ڈوڈا جسٹس نرگل نے عدالتی احاطے کا معائنہ کیا,ڈوڈا میں ڈسٹرکٹ ایڈمن سے ملاقات کی

ڈوڈہ:جموں و کشمیرہائی کورٹ کے جسٹس وسیم صادق نرگل نے ڈوڈہ دورے کے دوران ضلع کے جوڈیشل افسران سے بات چیت کی اور ضلع میں عدالتی نظام کے کام کاج کا جائزہ لیا۔انہوں نے پرانے زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے پر زور دیا۔

جسٹس وسیم صادق نرگل نے زور دیا کہ جوڈیشل افسران غیر ضروری طور پر آرام اور چھٹیوں کا فائدہ اٹھانے سے گریز کریں تاکہ مدعی عوام کو تکلیف نہ ہو۔ اپنی تقریر کے دوران لارڈ شپ نے کہا کہ انصاف تک رسائی ہمارے نظام انصاف کا بنیادی اصول ہے۔ ہر شہری کو عدالتوں تک رسائی اور انصاف حاصل کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ، پولیس اور عدلیہ کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو ایک منفرد کردار ادا کرنا ہے۔ مل کر کام کرنے سے ہم بہتری کے مواقع مل سکتے ہیں اور عمل کو ہموار کر سکتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی منصفانہ اور مؤثر طریقے سے ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ای کورٹس اور ورچوئل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ہمارے انصاف کی فراہمی کے طریقے میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت ہے، وہ اخراجات کو کم کر سکتے ہیں۔ کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔شہریوں کو انصاف تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ADC Doda on Property Tax پراپرٹی ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اے ڈی سی ڈوڈہ

جسٹس نرگل نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھی میٹنگ کی جہاں ڈپٹی کمشنر ڈوڈا، ویشیش مہاجن؛ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈوڈا عبدالقیوم، جے کے پی سی سی، جے کے ہاؤسنگ بورڈ، پی ڈبلیو ڈی/ آر اینڈ بی ڈوڈا اور بھدرواہ کے نمائندے، ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.