جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں سکیورٹی فورسز کے اُن تمام جوانوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو یوم آزادی پندرہ اگست کی پریڈ میں حصہ لینے والے ہیں ۔
سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں جموں کشمیر پولیس، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس اور سشتر سیمابل (ایس ایس بی) کے اُن تمام جوانوں کی کورونا جانچ کی گئی جو آنے والے یوم آزادی کے موقع پر پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
شوپیان تصادم سوالوں کے گھیرے میں، آرمی نے جاری کیا بیان
اطلاعات کے مطابق ٹیسٹ کے دوران جموں کشمیر پولیس کا ایک اہلکار کورونا مثبت پایا گیا جس کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار کو دیگر جوانوں سے علحیدہ کر کے آیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
مثبت آنے والے جوان کے یونٹ کو فوراً مطلع کیا گیا اور اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جوانوں کے ٹیسٹ کرنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی تا کہ 15 اگست کی تقریب کے دوران اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔