ETV Bharat / state

ڈودہ: کووڈ کیئر سینٹروں کے لئے سامان پنچایتوں کو روانہ - latest news dodah

عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ملک کے اندر لاکھوں لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ آکسیجن اور ہسپتالوں کی عدم موجودگی سے ہزاروں لوگ اپنوں کو وقت سے پہلے الوداع کہہ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے اندر کورونا تیزی کے ساتھ پیر پھیلا رہا ہے۔ اس کے لئے ضلع سطح پر تیاری شروع کردی گئی ہے۔

Covid care center establishment work gear up by admin
ڈودہ: کووڈ کیئر سنٹروں کے لئے سامان پنچایتوں کو روانہ
author img

By

Published : May 25, 2021, 1:02 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ملک کے اندر لاکھوں لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ آکسیجن اور ہسپتالوں کی عدم موجودگی سے ہزاروں لوگ اپنوں کو وقت سے پہلے الوداع کہہ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے اندر کورونا تیزی کے ساتھ پیر پھیلا رہا ہے۔ اس کے لئے ضلع سطح پر تیاری شروع کردی گئی ہے۔

دیکھیں رپورٹ

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ نے ہنگامی سطح پر تمام پنچایتوں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے نامزد ٹیموں نے نوڈل آفیسر کی نگرانی میں ٹرکوں کے ذریعے سامان کو پنچایتوں کی طرف روانہ کیا۔

کووڈ کیئر سینٹر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر شاہد لطیف زرگر نے بتایا کہ اُنہوں نے تمام مقررہ افسران و دیگر عملہ کے تعاون سے ضلع کے سبھی پنچایتوں میں پانچ بیڈز والے کووڈ کیئر سینٹرز کے لئے ضروری سامان جس میں بیڈ شامل ہیں، ان کو پنچایتوں میں بھیجا جارہا ہے۔

دیکھنے والی بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کی جارہی تیاری عوام کے لئے کتنی مفید ثابت ہوگی یا پھر ہمیشہ کی طرح کاغذوں پر سمٹ کر رہ جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.