کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران خطہ چناب میں جنگلات کو بھاری نقصان پہنچا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عائد بندشوں کے چلتے جنگلات کے تحفظ پر مامور گارڈ جنگلات تک نہیں پہنچ پائے ۔
لوگوں میں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں بیداری کو عام کرنے کے لئے ڈی ایف او بھدرواہ چندر شھکیر نےضلع ڈوڈہ کے تحصیل کاہراہ پنچائت ٹانٹنہ کا دورہ کیا۔
اس دوران اُن کے ہمراہ پوری جنگلاتی ٹیم نے علاقہ کا دورہ کیا ۔ڈی ایف او نے بھدرواہ کے دو الگ الگ مقامات پر عوامی اجلاس منعقد کئے ۔اِجلاس میں گاؤں کے تمام معزز لوگوں نے حصّہ لیا ۔
محکمہ جنگلات کے افسر نے جنگلات کا نقصان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔ڈی ایف او بھدرواہ نے بتایا کہ جنگلات تمام لوگوں کا سرمایہ ہے اس لئے جنگلات کی حفاظت کرنے سب کا فرض ہے ۔انہی جنگلوں سے نکلنے والی ہوائیں انسان کو صاف فضا فراہم کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام جنگلات کا تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ جنگلات کے عملہ کو تعاون دیں۔ اور سبز سونے کی بے دریغ کٹائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔