ETV Bharat / state

ڈوڈہ: محکمہ زراعت کی طرف سے کسان میلہ کا انعقاد - ڈوڈہ ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مرمت علاقہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو سرکاری اسکیمات اور کاشتکاری میں جدید ٹکنا لوجی کے استعمال سے واقف کرانے کے لئے نو منتخب ڈی ڈی سی مرمت مشتاق احمد بٹ کی قیادت میں کسان میلہ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کسان میلے کا انعقاد
کسان میلے کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 6:34 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع ڈو ڈہ کے محکمہ زراعت کی جانب سے منعقدہ اس کسان میلہ میں مختلف محکموں کی جانب سے سرکاری اسکیموں کی تشہیر کے لئے اسٹال قائم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر کسانوں کو کاشتکاری میں استعمال ہونے والے جدید آلات سے روشناس کرایا گیا۔ سب ڈویژن ایگریکلچر آفیسر (ایس ڈی اے او) پرانو نے کاشتکاروں کو مختلف محکموں کی اسکیمز سے متعلق جانکاری دی۔

کسان میلہ کا انعقاد

ڈی ڈی سی ممبر ان نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاری کے نئے اسکیمز سے فائدہ اُٹھانے پر زور دیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی فلاح بہبود سے متعلق تمام اسکیمات سے کسانوں کو آگاہ کریں، تاکہ دور دراز کے کسان بھی ان اسکیمز سے استفادہ کر سکیں۔

میلہ کے دوران شعبہ زراعت میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس کسان میلے میں علاقہ مرمت کے تحصیلدار کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اس میلہ میں کسانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.