ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ٹھاٹھری میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد - چودہ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا

ٹھاٹھری اسپتال میں محکمہ صحت کے دو ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے ٹھاٹھری قصبہ میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کی ہیں۔

ڈوڈہ: ٹھاٹھری میں کرفیو جیسی باندیاں عائد

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:43 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے قصبہ ٹھاٹھری میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا مثبت معاملات میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے قصبے میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

ڈوڈہ: ٹھاٹھری میں کرفیو جیسی باندیاں عائد

اتوار کے روز ٹھاٹھری اسپتال میں محکمہ صحت کے دو ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے ٹھاٹھری قصبہ میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کی ہیں۔

ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے کہا کہ 'اگر کسی بھی فرد کو ٹھاٹھری قصبہ میں دکانوں کے قریب یا کہیں بھی بازار میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تو اُس کو چودہ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر: کورونا کے 615 نئے معاملے درج

انہوں نے دیہات سے آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور اگلے احکامات تک ٹھاٹھری کا دورہ نہ کریں۔

ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہلک وائرس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ کو تعاون دیں۔ اس وقت قصبہ میں سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں نیز کسی کو بھی اسپتال کے او پی ڈی میں جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ہنگامی صورت حال میں مریض کو ڈوڈہ صدر اسپتال منتقل کیا جائے گا ۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.