ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی پر جیت کا جشن، ریلی کا انعقاد - latest news in kashmir

یہ روڈ شو عسّر سے شروع ہوا اور ڈوڈہ بس اسٹینڈ میں جلسے کی صورت میں اختتام پذیر ہوا ۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی پر فتح ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 11:55 AM IST

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر رینا کی سربراہی میں خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ڈی ڈی سی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کرنے پر ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی پر فتح ریلی کا اہتمام

یہ روڈ شو عسّر سے شروع ہوا اور ڈوڈہ بس اسٹینڈ میں جلسے کی صورت میں اختتام پذیر ہوا ۔

بی جے پی یوٹی صدر کی آمد کے سلسلے میں ایک بڑی بائک اور کار ریلی کے علاوہ ڈوڈہ میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران بی جے پی جنرل سیکریٹری اشوک کول، نائب صدر شکتی راج پریہار، سابق ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ کمار بھی موجود رہے۔

جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بی جے پی کے تمام ڈی ڈی سی ممبران بھی جلسے میں موجود تھے۔

جلسہ گاہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے رویندر رینا نے ڈوڈہ ضلع کے عوام کے پرتپاک استقبال کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا اور ڈوڈہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر اعتماد ظاہر کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہو گا۔پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں سیاسی لیڈروں کی گرفتاری پر رینا نے کہا کہ جب اِن کو جیلوں میں ایک سال تک بند رکھا گیا تو کشمیر میں پتھر بازی بند ہو گئی ۔یہ لوگ ہی وہاں عوام کو گمراہ کرتے ہیں یہی لوگ لاشوں کے اوپر سیاست کرتے ہیں ایک سال قید رہنے کے بعد کچھ لیڈران سُدھر گئے ۔لیکن محبوبہ مفتی اب بھی باز نہیں آ رہی ہے ۔

رینا نے محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ جھنڈا نا اُٹھانے کی باتیں کرتی ہیں لیکن جموں و کشمیر میں جھنڈا سب اُٹھا رہے ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے پر اشوک کول نے ڈوڈہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ ہندو مسلم بھائی چارے کی ایک بہترین مثال ہے۔یہاں بی جے پی کی جیت اُن لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو مذہب کے نام پر الیکشن لڑتے ہیں۔

اس موقع پر شکتی راج پریہار نے کہا کہ وہ بھلے ہی ہارے ہیں لیکن بی جے پی اکثریت میں ہے اور ڈوڈہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا چیئرمین ہوگا، یہی اُن کی جیت ہے۔

بی جے پی کی ریلی اور جلسے کے سلسلے میں ضلع میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔قصّبہ میں کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں تھی ۔جبکہ قصّبہ کے تمام داخلی راستوں کو خار دار تار سے سیل کیا گیا تھا ۔جس دوران لوگوں کو کہی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.