ETV Bharat / state

ڈوڈہ عسکریت پسندی سے پاک: ڈی جی پی - ڈوڈہ مکمل طور پر عسکریت سے پاک ضلع

ڈی جی پی نے کہا کہ ہلاک شدہ حزب المجاہدین کے کمانڈر مسعود کے خلاف ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کا معملہ درج کیا گیا تھا اور تب سے وہ مفرور تھا۔

ڈوڈہ عسکریت پسندی سے پاک: ڈی جی پی
ڈوڈہ عسکریت پسندی سے پاک: ڈی جی پی
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 12:26 PM IST

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر مسعود کی ہلاکت کے بعد ڈوڈہ مکمل طور پر عسکریت سے پاک ضلع بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے خل چوہر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے مطابق تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں اننت ناگ کے رہنے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر طارق احمد خان، کولگام کے نوید احمد اور ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر مسعود شامل ہیں۔

ڈی جی پی نے کہا کہ ہلاک شدہ حزب المجاہدین کے کمانڈر مسعود کے خلاف ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کا معملہ درج کیا گیا تھا اور تب سے وہ مفرور تھا۔

انہوں نے کہا کہ جموں خطے کا ضلع ڈوڈہ ایک بار پھر مکمل طور پر عسکریت پسندی سے پاک ہوگیا ہے کیونکہ مسعود یہاں زندہ بچ جانے والا آخری عسکریت پسند تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.