ETV Bharat / state

فوج نے لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے

کیمپ، کمانڈنگ آفیسر دس راشٹریہ رائفل کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں علاقہ گھٹ کے مرد و زن نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 6:27 PM IST

فوج نے لوگوں میں ماسک اور سنیٹائزر تقسیم کئے

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گھٹ گاؤں میں تعینات دس راشٹریہ رائفل نے علاقہ کے لوگوں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ضروری سامان فراہم کرنے کے لئے کیمپ کا اہتمام کیا۔

یہ کیمپ کمانڈنگ آفیسر دس راشٹریہ رائفل کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں علاقہ گھٹ کے مرد و زن نے شرکت کی۔

فوج کی طرف سے لوگوں میں سینیٹائزر اور چہرے پر پہنے کے لئے ماسک فراہم کئے گئے۔

مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے احتیاطی اقدامات اُٹھانا بےحد ضروری ہے اور عوام کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔'

فوج نے لوگوں میں سینیٹائزر اور ماسک فراہم کرنے کے علاوہ کورونا وائرس کے حوالے سے بیدار کیا اور لوگوں سے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی اور بتایا کہ گھروں سے ایسی صورت میں ہی باہر نکلیں جب کوئی ضروری کام پیش آئے۔ فضول میں بازار جانے سے گریز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.