ایسے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جنھیں ناگزیر کام کے لیے گھروں سے باہر جانا پڑتا ہے اب انہیں ڈوڈہ ڈاٹ نیٹ ڈاٹ لنک پر جاکر پاس کے لیے ریجسٹر کرنا پڑے گا۔ لوگوں کو ایک فارم پُر کرنا ہوگا اور اسی دن یا اگلے دن درخواست گزار یہ پاس ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے بھیج دیا جائے گا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں آج کورونا وائرس کے 6 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ان افراد کا تعلق وادی کشمیر سے ہیں اور یہ اَفراد پہلے ہی مثبت معاملات کے رابطے میں آئے تھے۔ اس طرح اب جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے متاثر افراد کل تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ، ٹریول ہسٹری کی خود رپورٹ کرنے کے لئے لوگوں کو اسی سائٹ doda.nic.in پر سفری تاریخ کی اطلاع دہندگی کے لئے ایک فارم پُر کرنا ہے اور ضروری کاروائی بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائے گی۔