حکام نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی جانچ پڑتال اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ٹی بی ہسپتال راجوری کا اچانک دورہ کیا۔
عہدیداروں نے کہا کہ ہسپتال کے عملے کی حاضری کی جانچ کرتے ہوئے انہوں نے 10 ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا اور انھیں معطل کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران شیخ نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی ، تشخیصی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس کے علاوہ تھنہ منڈی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمد تنویر خان نے لاہ گاؤں کے پبلک ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا اور ڈینٹل سرجن ویبھاکر سمیت آٹھ ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سمیت پانچ غیر حاضر افراد کو معطل کیا گیا اور ان کی تنخواہوں کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے جبکہ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت مصروف تین ملازمین کی تنخواہ دسمبر مہینے کے لیے ایک دن کی کٹوتی کے بعد جاری کی جائے گی۔