عوامی شکایات کو سننے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے اونتی پورہ میں ایک عوامی دربار منعقد کیا۔
اس موقع پر پانپور، ترال اور اونتی پورہ کے سینکڑوں افراد نے عوامی دربار میں شمولیت کی۔
عوامی دربار کے دوران عوام نے اپنے اپنے مسائل سے موصوف کو آگاہ کیا۔ متعدد افراد نے ان علاقوں میں آبپاشی سہولیات کی عدم دستیابی پر انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے عوامی شکایات کو غور سے سنا اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ محمد ظفر اور دیگر ضلعی آفسران موجود تھے۔
عوام نے پبلک دربار کو منعقد کرانے کے لئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔