مرکزی وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کو مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کا نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے آرڈر نمبر ایس او 3937(E) بتاریخ 31 اکتوبر 2019 جاری کرتے ہوئے 2000 بیچ کے آئی اے ایس افیسر بصیر احمد خان کو ایل جی کا چوتھا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بصیر احمد خان کو گزشتہ برس 5 اگست سے قبل ملازمت میں توسیع کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے منصب پر ہی فائز رکھا گیا تھا۔