ETV Bharat / state

کشمیر: 'بیک ٹو ولیج' کام شروع کرنے کی ہدایت - جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ

کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بصیر احمد خان نے ترقیاتی کاموں اور مختلف محکمے کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔

کشمیر: 'بیک ٹو ولیج' کام شروع کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Oct 2, 2019, 6:58 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:10 PM IST

بصیر احمد خان نے پلوامہ کے ڈی سی آفس میں تمام محکمے کے ضلعی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے ضلع میں جاری کاموں کے متعلق جانکاری حاصل کی۔

اس موقعے پر انہوں نے افسران سے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں ضلع کے ترال اور چندگام علاقوں میں دو کالجز کے قیام کے لیے بھی سبھی کام پورے کرنے کی ڈسٹرکٹ کمشنر پلوامہ کو ہدایت دی۔

کشمیر: 'بیک ٹو ولیج' کام شروع کرنے کی ہدایت

بصیر خان نے ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد شروع کرنے کے علاوہ 'بیک ٹو ولیج' مہم میں منظور شدہ کاموں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کی۔

کمشنر نے ضلع ہسپتال پلوامہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران انہوں نے دو نئی عمارتوں کا بھی افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ بصیر احمد خان نے تمام ڈی سی افسران اور متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ وادی میں تین اکتوبر سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کھولیں جائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.