ETV Bharat / state

ضلع اننت ناگ میں پابندیاں مزید سخت کی گئیں - خارجی راستوں کو مکمل سیل

جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کے مقابلہ میں ضلع اننت کووڈ معاملات میں سر فہرست ہے، اگرچہ تیرہ اپریل تک ضلع مہلک وبا سے مکمل طور پاک تھا۔ تاہم چودہ اپریل کو شانگس نوگام علاقہ سے پہلا مثبت معاملہ سامنے آگیا تھا جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا اور تعداد صرف 36 روز کے اندر 264 تک پہنچ گئی۔

ضلع اننت ناگ میں پابندیاں مزید سخت کی گئیں

author img

By

Published : May 22, 2020, 6:36 PM IST

Updated : May 23, 2020, 1:00 PM IST

حالانکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیمپلنگ میں تیزی لائی گئی، جس کی بدولت 21 مئی تک 89 افراد کو قرنطینہ مکمل کرکے اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا تو مجموعی طور پر ضلع میں اکیس مئی تک موجودہ مثبت معاملات کی تعداد 171 ہے۔

ضلع اننت ناگ میں پابندیاں مزید سخت کی گئیں

ضلع میں سنگین وبائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر ، پی کے پول نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوڈ 19 پر قابو پانے کے لئے ضلع میں لاک ڈاؤن اور دیگر ضروری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

ضلع انتظامیہ کو مزید ہدایت دی گئی کہ وہ ٹریسنگ اور جانچ کے نمونے حاصل کرنے میں مزید وسعت لائیں تاکہ وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے، وہیں ٹیسٹنگ انتظامیہ کو مستحکم کرنے کے لئے افرادی قوت میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا اور ضلع بھر کے تمام ریڈ زونوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی

اگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون کو مکمل طور عملانے کے لئے پہلے ہی پابندیاں سخت کی گئیں تھیں اور ہر وہ ضروری اقدامات اٹھائے گئے تھے جن سے کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن ہو سکے، تاہم صوبائی کمشنر کی ہدایت کے بعد انتظامہ مزید متحرک ہو گئی ہے اور لاک ڈاون و دیگر ضروری لوازمات کو عملانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پولیس کی مدد سے از خود حالات کا جائزہ لینے کے لئے ناکوں پر سرگرم عمل ہیں جس دوران غیر ضروری طور گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Last Updated : May 23, 2020, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.