اپنی پارٹی کے ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے، برینگ، عبدالرحیم راتھر نے حکومت سے منظور شدہ پی ایم اے وائی کیسز کی ادائیگی جلد واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزی اسکیم ایم جی نریگا اور پی ایم اے وائی کے تحت کام کرنے والے طویل عرصے سے پیسوں کی واگذاری کے منتظر ہیں۔
انہوں نے منریگا کے کاموں کی اجرت اور سامان کی ادائیگی کے لئے بھی زور دیا ہے، جو برسوں پہلے ہی مکمل ہوئے ہیں اور ابھی تک ان کے مزدوری کی واگذاری نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کوکرناگ حلقہ میں نئے کاموں کے لیے جلد سے جلد رقومات جاری کرنے کے حوالے سے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مختلف ترقیاتی کاموں کو برف باری کے شروع ہونے سے قبل پورا کیا جائے۔
ضلع صدر اننت ناگ عبدل رحیم راتھر کوکرناگ کے غیر رسمی دورے پر تھے، جبکہ کئی وفود سے ملاقی ہوئے، انہوں نے لوگوں سے بات چیت کے دوران انہیں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے حکومت سے ہل پارک کوکرناگ کی تعمیر کے جاری کاموں، کوکرنگ وریناگ روڈ کی مرمت، ہلر دیولگام روڈ (کینال روڈ) اور سرکیٹ روڈ کوکرنگ، کے جاری منصوبوں کے تحت فنڈنگ کا بندوبست کرنے کا گورنر انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔