ETV Bharat / state

کولگام میں 60 کلو منشیات برآمد - drug peddler

ضلع پولیس کولگام نے قاضی گنڈ میں ایک ناکہ بندی کے دوران 60 کلو منشیات برآمد کیا ہے، اس کے ساتھ ہی ڈرائیور کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

منشیات کے 60 کلو برآمد
منشیات کے 60 کلو برآمد
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:52 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع کولگام پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 60 کلو منشیات برآمد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اطلاع کے مطابق ایس ڈی پی او قاضی گنڈ محمد شفیق کی نگرانی میں ایس ایچ او قاضی گنڈ کے پی ایس ارشاد احمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے بونی گام قاضی گنڈ کے قریب ایک ناکا لگایا جس دوران ایک گاڑی کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران 6 پیٹیوں میں پوپی اسٹرا منشایت برآمد ہوئی، جس کا 60 کلو وزن تھا۔

گاڑی میں سوار ڈرائیور رنجیت سنگھ ولد ویشن سنگھ آر ساکنہ گگنوال جالندھر پنجاب اور سیار احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ مشی پورہ ریڈوانی تھے۔

ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ سیار احمد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

پولیس نے اس معاملے کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

عام لوگوں نے ضلعی پولیس کولگام کی جانب سے فوری کارروائی کی تعریف کی ہے۔ پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس طرح کی لعنت کو صاف سے ختم کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں اپنے معاشرے کو جرم سے پاک رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی جاہیئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس کولگام نے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی انتباہ کیا ہے جو بھی شخص معاشرتی سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے اور اس کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.