انہوں نے چیف میڈیکل افیسر رامبن انچارچ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رامبن اور ڈاکٹروں سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ خطرے کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی ذہنی طور اس وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔
یاد رہے کہ ضلع میں پہلے ہی مشتبہ مریضوں کی تشخیص اور علاج کی سہولت بہم رکھنے کے لیے علیحدہ وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ پورے ضلع میں دفعہ 144 کا نافذ سختی سے عمل میں لایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہوٹل، ریسٹورنٹ بند رکھنے کے حکم صادر کئے جاچکے ہیں۔
جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامبن نے آج ضلع ہسپتال رامبن کا اچانک معائنہ کر کے کروانا وائرس COVID-19 کی وجہ سے پیش آمد خطرہ کو منظر رکھکر تیاریوں کا جائزہ لیا۔