انھوں نے وہاں موجود عملے سے بات چیت کی اور وہاں کی تمام تر تفصیلات کا جائزہ لیا۔
نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر مستعدی سے تیاریوں میں جٹ گئی ہے اور عوام بھی اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پندرہ قرنطینہ سینٹرزکا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں دو سو سے زائد افراد کو آیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے کے لیے انتظامیہ نے ائمہ مساجد کا تعاون بھی حاصل کیا ہے اور عوام کو نماز گھروں پر پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ پلوامہ پوری طرح تیار ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم، ایڈشینل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ اور تحصیلدار اونتی پورہ بھی موجود تھے .