کولگام میں ضلع ترقیاتی کشمنر نے مٹینگ کی - نگرانی کریں اور ان کی جانچ
ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج ایک میٹنگ کی اور ضلع کی کوڈ 19 صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔
کولگام میں ضلع ترقیاتی کشمنر نے مٹینگ کی
اس میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، سی ایم او، اے سی آر، ڈائی، نے شرکت کی۔ سی ایم او اور دیگر افسران اجلاس میں مختلف انتظامی مراکز کے تمام انچارج افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام انچارج افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ قرنطینہ مراکز میں موجود تمام لوگوں کے ریکارڈ کی نگرانی کریں اور ان کی جانچ اور بھلائی کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے تمام انچارج افسران کو پی پی ای کٹس ، سینٹیز ، وغیرہ مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ڈی سی نے ہدایت دی کہ ایک افسر انچارج (پٹواریوں ، اسٹور کیپر) سے مختلف بفر زون میں 24 گنٹھے موجود رہیں تاکہ ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔
ڈی سی نے نگران ٹیمیں بھی تشکیل دیں تاکہ رات کے دوران مختلف انتظامی مراکز پر نظر رکھیں۔