اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بارکپورہ میں واقع ہائر سکنڈری اسکول میں نشہ مکت پروگرام کے دوران ڈی پٹی کمشنر سعید فخرالدین حامد نے کہاکہ پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی چلنے نہیں دیں گے۔اسی درمیان انہوں نے کہاکہ سماج میں منشیات ایک چیلنج بن گیا ہے۔
پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سعید فخرالدین حامد اور ڈاۂریکٹر سکول ایجوکیشن تصدق حسین مفتی مہمان خصوصی کے بطورِ شامل رہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ ہمارے سماج میں منشیات ایک بہت بڑا چلینج بن چکا ہے۔اس پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔ اہنوں نے کہا کہ نشے کاری کی روکتھام کیلئے سماج کے ہر فرد کو سامنے آنا چاہئے اور اس کا کاروبار کرنے والے کے خلاف پہلے ہی حکومت نے سخت ترین قوانین نافذ کئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ہر ایک فرد کو انتظامیہ اور پولیس کو اپنا تعاون فراہم کرنا چائیے تاکہ سماج نشہ مکت رہے۔ تصدیق حسین نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول اپنی من مانیاں بند کریں ۔اگر سکول فیس یا ٹرانسپورٹ چارچ کوئی بھی اسکول اضافی ذمہ داری اٹھانے کی ضرورت ہے۔ والدین کو تنگ طلب کرتے ہوئے پایا گیا تو اس اسکول کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اسکولوں کو ہدایت دی کہ انہیں بھی اس طرح کے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے پیش پیش رہنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:Dilapidated Road بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کی ابتر حالت سے مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا
اس موقع پر نشے کے عنوان سے طالب علموں نے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔انہوں نے نیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کو اعزاز سے بھی نوازا۔مقررین نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کس طرح سے منشیات کی لت سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہوتا ہے لہزا ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ایسے غلط راستے سے دور رہے اور پڈنے لکھنے کی طرف راغب ہو جائے۔