ETV Bharat / state

ڈائریکٹر ایگریکلچر نے سپاٸیس پارک کا دورہ کیا - زعفران کی کھیتوں

ڈائریکٹر زراعت سید الطاف اعجاز اندرابی نے جواٸنٹ ڈائریکٹر اگریکلچر، چیف ایگریکلچر افسر پلوامہ اور دیگر افسروں کے ہمراہ آج انٹرنیشنل سپاٸیس پارک دسو پانپور کا دورہ کیا۔

ڈرٸیکٹر ایگریکلچر نے سُپاٸیس پارک دُسو کا دورہ کیا

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:17 PM IST

Updated : Aug 3, 2020, 7:49 PM IST

دورے کے دوران انہوں نے سُپاٸیس پارک میں موجود ای اکشن سنٹر اور گیسٹ ہاوس کا معاٸنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای اکشن سنٹر کی وجہ سے اب زعفران پوری دنیا تک پہنچ جائے گا اور زعفران کاشت کرنے والے کسانوں اور خریداروں کے بیچ میں جو درمیانہ داری ہوتی تھی وہ ختم ہو جائے گی جس وجہ سے جہاں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا وہیں زعفران خریدنے والے خریداروں کو ملاوٹ کے بغیر اصلی زعفران بھی مل جائے گا۔

ڈرٸیکٹر ایگریکلچر نے سُپاٸیس پارک دُسو کا دورہ کیا

ڈائریکٹر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ ای مارکیٹنگ کی سہولیات دستیاب رکھنے سے کاشتکاروں کو کاروباری صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی جس سے ملک کی خاص کر وادی کشمیر کی اقتصادی حالت مستحکم ہو جائے گی۔

دورے کے دوران ڈائیرکٹر موصوف نے افسروں کا ایک اجلاس بھی طلب کیا جس میں انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ سپاٸیس پارک میں کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سپاٸیس پارک کو اس لئے قاٸم کیا گیا ہے تاکہ زعفران کی صنعت کو تقویت ملے۔اس موقع پربات کرتے ہوئے چیرمین بورویل کمیٹی مظفر شُجا نے کہا کہ زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے غرض سے وہ کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات پہنچانے میں وادہ بند ہے اور اسی کے تحت انہوں نے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے زعفران کی کھیتوں میں بورویلز لگوائے ہیں تاکہ کسان وقتی طور اپنی کھیتوں کو ابپاشی کر سکھیں جس سے ان کی فصلوں میں اضافہ ہو گا اور ان کی امدنی بھی بڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اگست کے آخر تک سیٹھ سے زیادہ بورویلز قابل کارآمد ہونگے جو محکمے کے لیے خاص کر کسانوں کے لیے باعث مسرت بات ہے۔

Last Updated : Aug 3, 2020, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.