ETV Bharat / state

پونچھ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - سڑک کی فوری مرمت کرنے کا مطالبہ

مذکورہ گاؤں کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے سڑک کی فوری مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پونچھ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
پونچھ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا علاقہ اڑائی گاؤں ہے۔ پونچھ کے اس گاؤں میں آزادی سے لیکر تاحال مقامی آبادی خستہ حال سڑک سے پریشان ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے کئی سیاسی قائدین، ٹھیکداروں اور محکمہ کے ملازمین نے اس سڑک کی رقومات کو سڑک کی بدترین حالت اور اپنی ترقی کے لئے ہی استعمال کیا ہے۔

پونچھ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

اس دوران مقامی شخص محمد اسلم تانترے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' کئی برسوں سے اس سڑک کا کام چل رہا ہے لیکن ابھی تک پائے تکمیل نہیں ہو پایا ہے۔2007 میں اس سڑک کا کام کچھ حد تک مکمل کیا گیا تھا۔جو بلکل دریا کے بیچوں بیچ تھا۔ 2014 کے فلڈ نے ایک بار پھر اس کا کام تمام کردیا تب سے لیکر اب تک سڑک کی خستہ حالت جوں کی توں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' گزشتہ سال اس سڑک کی تعمیر نو کے لئے ایک کروڑ نو لاکھ روپیہ منظور کیا گیا لیکن یہاں موقع پر وہ نہیں لگ پایا نہ جانے وہ رقم کہا گئی ہے۔ نہ ہی ان تک کسی حکومت اور نہ ہی اس وقت کی موجودہ لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے ہی اس گاوں کی سڑک کی خستہ حالی کی طرف دھیان دیا ہے۔'

اسلم نے کہا کہ' پچاس سال قبل مرحوم خواجہ صادق سے لیکر اسوقت تک اس سڑک کا کام چل رہا ہے۔ لیکن ابھی تک اس کی خستہ حالی دور نہیں ہو پائی ہے۔ '

انہوں نے جموں وکشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہےکہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اس سڑک کے کام کو مکمل کرنے کے اقدامات اٹھائیں ۔

ایک اور مقامی باشندے مشتاق احمد تانترے نے بھی یہ اندیہ دیا ہےکہ اگر جلد از جلد اس سڑک کا کام دوبارہ شروع کرکے مکمل نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.