ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر دلباغ سنگھ Dilbagh Singh's Visit To Poonch نے آج سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا اور اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے سرحدی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس دوران ڈی جی پی کو سینئر افسران کی جانب سے عسکریت پسند، منشیات، اور دراندازی کی کوششوں Attempt To Infiltrate LOC کے خلاف ایل او سی پر کئے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔
اعلیٰ افسران کی جانب سے ڈی جی پی کو بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی ایجنسیاں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کیلئے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور ایل او سی کے پار نقدی کی نقل و حمل میں ملوث ہیں۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس اور علاقے میں تعینات سیکورٹی فورسز اس ضمن میں مسلسل کاروائی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی زد میں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، جیسا کہ انہوں نے پنجاب میں اپنے دیگر سرگرمیوں میں ناکام ہونے کے بعد کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع پاکستانی حکام کی طرف سے سپانسر کردہ دہشت گردانہ دراندازی کی کوششوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی ہم آہنگی اور قریبی رابطہ کی وجہ سے ان کی کئی کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
دورے کے دوران ایس ایس پی پونچھ، بریگیڈئیر مندیپ سنگھ اور ڈی آئی جی راجوری پونچھ بھی موجود تھے