انتظامیہ نے بھاری برفباری کے بعد تقریباً تحصیل پسنپور کے تمام بڑی سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹا کر سڑکوں کو قابل آمد و رفت بنانے کا دعوی کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دوردراز علاقوں میں آج بھی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
سڑکوں سے برف ہٹانے کے علاوہ انتظامیہ نے لوگوں کو دیگر سہولیات کے علاوہ طبی ضروریات کے حوالے سے بھی سہولیات بہم پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔
انتظامیہ نے اس شدید برفباری کے باوجود اسپتالوں میں ڈاکٹروں، ایمبولینسز، ٹیسٹس کے علاوہ وارڑس میں گرمی کا معقول انتظام کر کے رکھا ہے تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں نے اطمنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
لوگوں کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹروں کے علاوہ ایمبولینس اور دیگر سہولیات بھی مریضوں کوفراہم کی جا رہی ہیں۔
بی ایم او گلزار احمد نے کہا کہ انہوں نے مریضوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا برفباری کے بعد انہوں نے اسپتال میں دن رات ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بی ایم او نے کہا کہ انہوں نے ایمبولینس سروس بھی مناسب انتظام کیا تاکہ برفباری میں مریضوں کو دوسرے اسپتالوں تک لے جانے میں کسی طرح کی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔