ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے آج چونٹی مولہ، ارن کونن اور دیگر دور دراز کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

deputy commissioner bandipora visits far flung areas, takes stock of medical facilities
بانڈی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 8:10 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے آج چونٹی مولہ، ارن کونن اور دیگر دور دراز کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقعے پر انہوں نے بیماروں سے بھی بات کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر لازمی سہولیات دستیاب رکھیں۔

بانڈی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

بعدازاں انہوں نے متعدد اسکولوں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود اساتذہ اور طلبا کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا کو جدید تعلیم سے آراستہ کریں۔

دورے کے دوران مختلف علاقوں کے وفود نے موصوف کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل کو غور سے سُنا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مشکلات کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.