ETV Bharat / state

بائلر اور ہیٹرز استعمال کرنے والوں کے خلاف محکمہ بجلی کا کریک ڈاؤن

Action Against Electricity Theft ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ بجلی کی جانب سے غیر قانونی طور پر بجلی و بائلر اور ہیٹرز استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

بائلر اور ہیٹرز استعمال کرنے والوں کے خلاف محکمہ بجلی کا کریک ڈاؤن
بائلر اور ہیٹرز استعمال کرنے والوں کے خلاف محکمہ بجلی کا کریک ڈاؤن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 9:46 PM IST

بائلر اور ہیٹرز استعمال کرنے والوں کے خلاف محکمہ بجلی کا کریک ڈاؤن

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ بجلی کی جانب سے غیر قانونی طور پر بجلی و بائلر اور ہیٹرز استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ بجلی کے ملازمین نے منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کر گھروں سے بڑے پیمانے پر بائلر اور ہیٹرز وغیرہ ضبط کیے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ بجلی کے جونیئر انجینئر پرویز احمد نے کہا کہ منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں سے آئے روز شکایات موصول ہوتی ہیں کہ علاقہ میں بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے۔ جس کے سبب علاقہ کے لوگ اور بلخصوص اسکولی بچے شدید پریشان ہوتے ہیں۔

جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ بجلی کے ایگزیکیوٹ انجینیئر پونچھ آفتاب احمد کی زیر قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیمیں جو کہ ضلع بھر اور بلخصوص منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں میں جاکر معائینہ کر رہے ہیں اور جن گھروں میں لوگ بائلر اور ہیٹرز کا استعمال کرتے ہیں انہیں ضبط کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں سردیوں کا زور جاری

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں لوگ سردی کے دوران بے تحاشہ بائلر اور ہیٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹرانسفرز پر بہت ہی زیادہ لوڈ پڑ جاتا ہے اور بجلی خود بخود کٹ ہوجاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.