شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں محکمہ ہارٹیکلچرر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کاشتکاروں کے لئے آج ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کو ہائی ڈنسٹی پلانٹس میں شاخ تراشی کرنے کی تربیت دی گئی۔
اس دوران ہارٹیکلچر ڈپارٹمنٹ کے افسر ظہور احمد نے بتایا کہ 'یہ تربیتی پروگرام تین دن تک چلایا جائے گا' اور اس میں کوئی بھی کاشتکار حصہ لے سکتا ہے اور شاخ تراشی کی مہارت حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے اس پروگرام کے لئے زرعی یونیورسٹی شالیمار کے ماہرین لوگوں کو مدعو کیا ہے' تاکہ وہ کاشتکاروں کو صحیح طریقے سے تربیت دے سکیں۔
اس پروگرام سے استفادہ حاصل کررہے مقامی کاشتکاروں نے محکمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی ہونے چاہئے۔