ETV Bharat / state

چینی فوج کی دوبارہ تجاوزات کی خبروں کی تردید

بھارتی فوج نے میڈیا کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ چینی فورسز نے مشرقی لداخ میں واقع پیگونگ جھیل کے شمال میں فنگر ٹو اور تھری علاقے میں ایک بار پھر بھارتی سرحد پر تجاوزات کی ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:55 PM IST

بھارتی فوج کے ایک سینیئر افسر نے کہا ہے کہ میڈیا میں اس بارے میں آنے والی رپورٹ غلط ہے۔

قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں جاری ایک رپورٹ میں لداخ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان تھپسان چھیوانگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چینی فوج مشرقی لداخ میں پیگونگ جھیل کے شمال میں فنگر ٹو اور تھری کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے بھارتی سرحد پر قبضہ کر چکی ہے۔

فوج نے اس رپورٹ کو مکمل طور سے فرضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے مسترد کرتی ہے۔

مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر گذشتہ پانچ ماہ سے بھارت اور چین کے مابین فوجی تعطل بناہوا ہے۔ اس کے حل کے لیے سفارتی، فوجی اور سیاسی سطح پر دونوں فریقوں کے مابین مستقل بات چیت جاری ہے ، لیکن دونوں فریق کے اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے سے ابھی تک اس کا کوئی ٹھوس حل برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.