ETV Bharat / state

Demolition Drive Underway In Ganderbalگاندربل میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری - غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری

ضلع گاندربل میں ضلع انتظامیہ کی انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 66 کنال سے زیادہ اراضی کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے لی۔دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے چلائی جا رہی غیرقانونی تجاوزات مہم کے خلاف مقامی باشندوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔Demolition Drive Underway In Ganderbal

گاندربل میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 4:01 PM IST

گاندربل میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ضلع انتظامیہ کی انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 66 کنال سے زیادہ اراضی کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے لی۔دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے چلائی جا رہی غیرقانونی تجاوزات مہم کے خلاف مقامی باشندوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول اور پولیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں غیرقانونی تجازوات کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ریونیو ٹیموں نے آج تک تقریباً 18702 کنال سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ کرلی ہے جس میں بااثر افراد سے 393 کنال اراضی بھی شامل ہے۔ آج کی مہم کے دوران گاندربل کی مختلف تحصیلوں میں کارروائی کی گئی ہے جس میں بااثر افراد سے لی گئی 35 کنال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاہچرائی کی 8 کنال اراضی بھی بااثر افراد کے قبضے سے خالی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Land Eviction in Kokernag: کوکرناگ میں انہدامی کارروائی

دریں اثناء ووسن کنگن میں ریونیو حکام نے آج 38 کنال اور 08 مرلہ ریاستی اور کاہچرائ کی زیر قبضہ اراضی با اثر افراد بشمول تاجر اور اعلیٰ سرکاری افسران سے خالی کرالی۔ ووسن میں حاصل کی گئی زیادہ تر زمین باغات کی ترقی کے لئے محکمہ باغبانی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ضلع گاندربل میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ عام لوگوں اور غریبوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا اور صرف ان لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جنہوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.