جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بعد نماز جمعہ شیعہ برادری کے لوگوں نے وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'رضوی جیسے لوگ مسلمان نہیں ہوسکتے۔'
اطلاعات کے مطابق حال ہی میں وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ 'مسلم کمیونٹی کے مذہبی کتاب قرآن پاک میں 26 آیات ایسی ہیں جو دہشت گردی کو فروغ دیتی ہیں ان 26 آیات کو قرآن سے ہٹایا جانا چاہئے۔'
اس معاملے کے بعد شیعہ فیڈریشن کے سربراہ عاشق حسین خان کی ہدایت پر انجم جعفری کے بینر تلے پونچھ میں وسیم رضوی کے خلاف جم کر احتجاج کیا گیا اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ مذہبی عقیدے کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔