ETV Bharat / state

Pachhar Fruit Mandi پھل فروشوں کا پچہار فروٹ منڈی میں تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

پلوامہ ضلع کے پھل فروشوں نے پچہار فروٹ منڈی میں تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام التوا ہونے کی وجہ سے ہمیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اس ضمن میں جلد سے جلد قدم اٹھانے کی اپیل کی۔

پھل فروشوں کا پچہار فروٹ منڈی میں تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 6:32 PM IST

پھل فروشوں کا پچہار فروٹ منڈی میں تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو پھل منڈیاں قائم کی گئی ہیں جہاں ضلع کے مختلف علاقوں کے کسان اپنے میوہ جات کو فروخت کرنے کے لیے آتے ہیں۔ وہی ان میوہ منڈیوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملتی ہے۔

سرکار نے پچہار فروٹ منڈی میں میوہ کارباریوں کے لئے شیڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کا مقصد میوہ کارباریوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ ان شڈوں پر سرکار کی جانب سے تین سال قبل کام شروع کیا گیا لیکن ابھی تک کام مکمل ہی نہیں ہو سکاہے جس کی وجہ سے میوہ کاربار سے وابستہ افراد میں تشویش پایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Free Medical Camp At Haringanwan سی آرپی ایف کی جانب سے گاندربل میں مفت طبی کیمپ

اس ضمن میں میوہ کاروباری فاروق احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب کچھ دن بعد ہی میوہ سیزن شروع ہونے جارہا ہے۔اس کے بعد اس منڈی میں میوہ آنا شروع ہو جائے گا۔ لیکن منڈی میں شڈوں کا کام مکمل نہیں ہو پایا ہے ۔اس کی وجہ سے ہمیں امسال بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مال کو نقصان ہونے سے بچانے کے لیے منڈی میں عارضی شڈ بنانے پڑتے ہیں۔ہمیں انتظامیہ سے کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.