ETV Bharat / state

Amit Shah at Raj Bhawan درجنوں وفود کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 2:22 PM IST

جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے کے دوران کشمیر خطے کے ایک درجن سے زیادہ وفود نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔اس دوران مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا19 delegations meet Amit Shah at Raj Bhawan Srinagar

درجنوں وفود کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے کے دوران گزشتہ شب کو کشمیر خطے کے ایک درجن سے زیادہ وفود نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔اس دوران مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کم از کم 19 وفود نے گزشتہ شب سرینگر کے چشمہ شاہی علاقے میں واقع راج بھون میں امیت شاہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ جن وفود نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ان میں تاجر، پھل کاشتکار، سیاست دان اور سیاحت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، اجیت سنگھ، بلال پارے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ سیاسی رہنما، سول سوسائٹی کے رکن فاروق رینزو شاہ، جو ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر بھی ہیں، مہراج الدین راتھر، ایک سیاسی سماجی کارکن۔ سنبل سونواری، ابرار احمد صدر بٹاملو ٹریڈ یونین، جاوید بیگ، سیاست دان (بڈگام)، مبشر احمد، صدر کشمیر پشمینہ آرگنائزیشن، جاوید برزہ (ہوٹلیئر)، سنجے صراف ایل جے پی لیڈر، منظور پختون، ٹی اے ایف آئی سے، سمیر احمد بکٹو صدر اکو۔ سیاحت، ایڈونچر ٹورازم کے صدر روف ترمبو، ناصر شاہ چیئرمین ٹورازم الائنس، شیخ عاشق صدر کے سی سی آئی، میرواعظ سنٹرل کشمیر عبداللطیف، صدر فروٹ گروورز بشیر احمد، چیمبر آف انڈسٹری کے صدر شاہد کاملی، گلوکار گلزار غنی اور اپنی پارٹی کا ایک وفد پارٹی کے صدر الطاف بخاری کی صدارت میں راج بھون میں مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔وفود نے امت شاہ کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Shah on Pahari Reservation: ’پہاڑیوں کو ریزرویشن دیں گے، گجر طبقے سے چھین کر نہیں‘

دریں اثنا، ذرائع کے مطابق شاہ بدھ کو 11 بجے بارہمولہ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ شاہ راجوری میں گوجروں، بکروالوں اور پہاڑیوں کی ایک عوامی ریلی اور جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد منگل کی شام سری نگر پہنچے تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.