جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں دوہزار بارہ میں اگرچہ دیدہ زیب منی سیکرٹریٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم سات سال گزرنے کے باوجود مِنی سیکرٹریٹ میں لفٹ سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے جسمانی طور کمزور، بزرگوں اور بیمار افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جسمانی طور کمزور افراد کے بقول 'سرکاری کاموں کی وجہ سے انہیں اکثر مِنی سیکرٹریٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے تاہم لفٹ کام نہیں کرنے کی وجہ سے ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔'
ادھر جسمانی طور کمزور افراد کے لیے میڈیکل بورڈ مِنی سیکرٹریٹ کی چوتھی منزل پر قائم کیا گیا ہے جو ان کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
جسمانی طور معذور افراد نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمارت کی لِفٹ کو بحال کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کے دفتر کو چوتھی منزل سے منتقل کر کے پہلی منزل پر قائم کیا جائے۔
ایڈشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بہت جلد لفٹ کو بحال کیا جائے گا اور میڈیکل بورڈ کو پہلی منزل پر منتقل کیا جائے گا۔